اس ولاگ میں ہم نے چلاس سے ہنزہ کے سفر کے دوران بائیکرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ ہمارا سفر تو کوسٹر کے ذریعے تھا لیکن راستے میں بائیکرز سے خوبصورت گفتگو ہوئی۔ ہم نے ان سے ان کے سفر کی شروعات، روٹ، قیام کی جگہوں، اپنے خیموں (Tents) میں رہنے کے تجربات، سفر کے دوران آنے والے اخراجات اور کھانے کی تیاری کے بارے میں تفصیل سے سوالات کیے۔

بائیکرز نے اپنے منفرد انداز میں ہمیں بتایا کہ کس طرح وہ حسین شمالی علاقوں میں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اپنے ساتھ ضروری سامان لے کر کیسے خود کھانا بناتے ہیں اور کیمپنگ کرتے ہیں۔

اگر آپ بائیک ٹور کا ارادہ رکھتے ہیں یا شمالی پاکستان کے حسین علاقوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور ویڈیو پسند آئے تو لائک اور شیئر ضرور کریں۔