سیکٹر G-16/4 کے مکینوں کی جانب سے علم و فہم کے حصول کے لیے ایک بابرکت ہفتہ وار درسِ قرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں قرآنِ مجید کی آیات کو آسان الفاظ میں سمجھایا جاتا ہے اور احکاماتِ الٰہی کی حکمت اور عملی رہنمائی بیان کی جاتی ہے۔ اس درس کا مقصد نہ صرف علمِ قرآن کو عام کرنا ہے بلکہ ہر اس شخص تک ہدایت کا پیغام پہنچانا ہے جو شریک نہیں ہو سکتا۔

میں نے اس روحانی محفل کا مکمل درس ریکارڈ کر کے آپ سب کے لیے اپنے یوٹیوب چینل پر پیش کیا ہے، تاکہ وہ بہن بھائی جو کسی وجہ سے اس بابرکت اجتماع میں شامل نہیں ہو سکے، وہ بھی اسی فیضِ قرآن سے مستفید ہو سکیں۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس درس کو خود بھی سنیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ قرآن کی روشنی ہر دل میں اُتری اور ہم سب اس کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی سنوار سکیں۔